Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی ریاست کا زوال شروع ہو چکا ہے اورجلد ہی بیت المقدس آزاد ہوجائےگا: آیت اللہ احمد جنتی

palestine_foundation_pakistan_ayatollah-ahmad-jannati

تہران کےخطیب نمازجمعہ آیت اللہ احمد جنتی نےسلامتی کونسل کی ایران مخالف قرارداد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران کے عوام کو اس قرارداد سےخوف و ہراس نہيں ہے بلکہ یہ قرارداد ملت ایران کی پیشرفت کاباعث ہوگی۔
آیت اللہ احمدجنتی نےآج تہران کی نمازجمعہ کےخطبوں میں زور دے کر کہا کہ تہران اعلامیے پر، ایران ترکی اور برازیل نے دستخط کرکے مغربی ملکوں کو غیرمسلح اور ایران کےایٹمی پروگرام کے بارے میں ان کے الزامات کو بےنقاب کردیا اور تہران اعلامیے نے ثابت کردیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کررہا ہے اور صرف پر امن مقاصد کے لئے ایٹمی انرجی کا خواہاں ہے۔
آیت اللہ جنتی نےکہا کہ پوری دنیا نے تہران اعلامیے کا غیرمعمولی خیرمقدم کیا اور اس کے باوجود سلامتی کونسل میں ایران کےخلاف کچھ خاص ملکوں کی جانب سےقرارداد کی منظوری شرمناک ہے۔
تہران کےخطیب نمازجمعہ نے زور دے کر کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی فراست و درایت سے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف تمام دھمکیاں ترقی کے مواقع میں تبدیل ہوگئی ہیں اور قرارداد انیس سو انتیس بھی آپ کی فراست سے ملک کے لئے پیشرفت کے موقع میں تبدیل ہوگئی ہے۔
آيت اللہ جنتی نے کاروان آزادی پر صہیونی کمانڈوز کےحملوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے ایک بار پھر اس جارحانہ اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ صہیونی ریاست کا زوال شروع ہو چکا ہے اورجلد ہی بیت المقدس آزاد ہوجائےگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan