Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران ’الاقصیٰ ریڈیو‘ کا نامہ نگار ابوحسنین خاندان سمیت شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں البیضاء روڈ پر قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ’الاقصیٰ ریڈیو‘ کا نامہ نگار سینیر صحافی سعید امین ابوحسنین اپنی بیوی بچوں سمیت شہید ہوگئے۔

الاقصیٰ ریڈیو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ قابض فوج کی طرف سے ہمارے ساتھی ابو الحسنین، ان کی اہلیہ اسماء جہاد ابو الحسنین اور ان کی جوان بیٹی سارہ سعید ابو الحسنین سمیت شہید ہو گئے۔

ریڈیو کی طرف سے ابو حسنین کی شہادت پر گہرے رنجم وغم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک منظم قتل عام قرار دیا۔ الاقصیٰ ریڈیو نے بتایا کہ سعید ابوالحسنین تقریباً بیس سال سے میڈیا میں کام کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے ساؤنڈ انجینئرنگ اور ریڈیو مکسنگ کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے فیلڈ رپورٹنگ کے میدان میں بھی کام کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج فلسطینی صحافیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس لیے نشانہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ میں جاری اس کے وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالا جا سکے۔ فلسطینی بیانیے کو دبانے کی کوششوں میں غزہ میں صحافیوں کا قتل عام کیا جا رہ اہے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کی مرضی کو توڑنے یا ان کی آزادانہ آواز کو خاموش کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

الاقصیٰ ریڈیو نے شہید اور اس کے ساتھی شہداء کی راہ اور کلمہ حق کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا عملہ اپنے عوام کے کاز کے ساتھ وفادار رہے گا اور تمام چیلنجز کے باوجود اپنے میڈیا مشن کو پورا کرتا رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan