Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مولانا فضل الرحمان کا 27 اپریل کو لاہورمیں غزہ کے حق میں ملین مارچ کا اعلان

اسلام آباد  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  جمعیت علمائے اسلام’ف‘ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27اپریل کولاہور میں غزہ کے حق میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےکراچی میں بہت بڑا ملین مارچ کیا، اس حوالے سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس 19 اور 20 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 27اپریل کولاہورمیں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا، انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ میں جنگی جرائم کی پشت پناہی کررہی ہے، جے یو آئی فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا لاہورکا ملین مارچ امت مسلمہ کی آوازہوگی، گیارہ مئی کو پشاورمیں غزہ کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملین مارچ ہو گا، کوئٹہ میں بھی ملین مارچ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے،اس کی حیثیت قابض کی ہے، فلسطین یا عرب کی زمین پر وہ قابض ہے، نیتن یاہو کا کہنا کہ ان کی پوزیشن دفاعی ہے، اگر دفاع ہے تو عام شہریوں پر بمباری کیوں ہوتی ہے؟پاکستانی قوم،تاجروں سے اپیل ہے وہ مالی جہاد میں شریک ہوں، معصوم فلسطینیوں کو سفاک ملک کے حوالے نہیں کرسکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan