غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک قابض اسرائیلی فوج کا ایک خطرناک ڈرون پکڑ لیا ہے۔
اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں القدس بریگیڈز نے تصدیق کی کہ اس نے ایک میٹریس 350 آرٹی کے جاسوسی ڈرون قبضے میں لے لیا ہے۔ اس ڈرون کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب وہ خان یونس کےفضا میں متعدد انٹیلی جنس مشن چلا رہا تھا۔
قبل ازیں القدس بریگیڈز نے غزہ شہر کے التفاح محلے کے مشرق میں گھسنے والی اسرائیلی انجینئرنگ فورس پر 60 کیلیبر کے مارٹر گولے فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت اور جارحانہ حملے مسلسل 36ویں روز بھی جاری ہیں جس میں پٹی میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف قتل عام کے ساتھ ساتھ تباہ کن نسل کشی جاری ہے۔