خان یونس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے مشرق میں فلسطینی شہریوں کی ایک خیمہ بستی پر بزدلانہ صہیونی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فالو اپ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں اسرائیلی ڈرون نے شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے۔
ان کی شناخت سامی سالم النجارم، محمد اکرم ابو عاصی، منتظر علی ابو عاصی اور خلیل رضا النجار کے ناموں سے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ڈرون نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں شہریوں کے ایک گروپ پر کم از کم ایک میزائل داغا۔
ہمارے نامہ نگار نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے بنی سہیلہ قصبے میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار شہید اور ایک شدید زخمی ہوا۔ شہید ہونے والوں کے جسد خاکی ناصر یسپتال اور یورپی ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی جارحیت اور جارحانہ حملے مسلسل 36ویں روز سے جاری ہیں جن میں پٹی میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف قتل عام کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ اس غیر انسانی اور مجرمانہ جارحیت میں ہر اس چیز کو تباہ کر دیا گیا ہے جس سے زخمیوں کی جانیں بچائی جا سکیں یا تباہی کو کم کیا جا سکے۔