Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں ریسکیو آپریشنز کی بھاری مشینری تباہ کردی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی میں بلڈوزر اورریسکیو کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے ایک نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے غزہ کی پٹی میں میونسپلٹی، نجی کمپنیوں اور شہریوں کے متعدد بلڈوزر اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ اور جلا دیا۔

جبالیہ میونسپلٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے میونسپلٹی کے گیراج پر بمباری کی، جس سے مصر کے نو بلڈوزر، ایک مقامی بلڈوزر، ایک واٹر ٹینکر، ایک ڈیزل ٹینکر، ایک سیوریج سویپر، ایک کچرا اٹھانے والا ٹریکٹر اور ایک سیوریج کمپیکٹر تباہ ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر میں کئی دوسرے بلڈوزر اور خان یونس میں ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا۔

انسانی حقوق کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کے طور پر غزہ کی پٹی میں ریسکیو اور معاش کے تمام ذرائع کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan