غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ شب غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں صحافی اور مصنف تامر مقداد کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی میڈیا کے کارکنان کے شہداء کی تعداد 213 ہو گئی ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے ہمارے ساتھی، مصنف اور صحافی تامر انسیو مقداد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ انہیں قابض اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے تل الزاعتر میں ان کے گھر پر بمباری کے دوران نشانہ بنایا۔ اس بم بم باری کے نتیجے میں ان کے خاندان کے کئی افراد بھی شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والی تازہ ترین صحافی ہماری ساتھی فاطمہ حسونہ تھیں جو 16 اپریل کو غزہ شہر کے مشرق میں واقع تفاح محلے میں قابض اسرائیلی بمباری میں اپنے خاندان کےکئی افراد کے ہمراہ جام شہادت نوش کرگئیں۔