Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل قیدیوں کو بلا معاوضہ رہا کرنے کا مطالبہ کرکے فلسطینیوں کو بلیک میل کر رہا ہے: الحوثی

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ میں نسل کشی، فاقہ کشی اور صحت کی سہولیات کو نشانہ بنانے کے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

الحوثی نے نشاندہی کی کہ “صہیونی دشمن” ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے بھوک کو جنگ کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے جس سے غزہ کے لوگوں میں خوفناک مصائب پیدا ہو رہے ہیں۔

الحوثی نے وضاحت کی کہ اسرائیلی اور امریکی صہیونی دشمن کے قیدیوں کو بلا معاوضہ رہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ فلسطینیوں کے مصائب کو نظرانداز کرتے ہوئے فلسطینی عوام کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

الحوثی نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو قتل، اغوا اور منظم تباہی کا نشانہ بنا رہی ہے جس کا مقصد زبردستی نقل مکانی کرنا ہے۔

الحوثی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن امریکہ کے ساتھ مل کر نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ میں صحت کی سہولیات کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan