بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے عیترون پر قابض اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا۔
قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے عیترون میں ناکہ روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر گائیڈڈ میزائل بھی فائر کیا۔
ستائیس نومبر 2024 کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود قابض اسرائیلی فوج نے 1,260 سے زیادہ خلاف ورزیاں کیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد شہید اور کم از کم 330 زخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ 27 نومبر 2024 کو جنوبی لبنان میں جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا جس میں ساٹھ دنوں کے اندر جنوبی لبنان کے سرحدی دیہاتوں اور قصبوں سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کی شرط عائد کی گئی تھی۔
قابض حکام نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 فروری تک جنوبی لبنان سے انخلاء مکمل کرنے سےفرار اختیار کیا ہوا ہے۔