غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) چین اور ملائیشیا نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔
چین اور ملائیشیا نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے اختتام پر جاری ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
دونوں ممالک نے غزہ کی جنگ کے بعد کی انتظامیہ میں ” فلسطین میں فلسطینیوں کی حکومت ” کے اصول پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور غزہ کے مکینوں کی جبری ھجرت کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔