Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی نوجوان بہیمانہ تشدد سے شہید

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کےشمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے سیرن مصعب حسن عدیلی کل رات سوروکا ہسپتال میں دم توڑ گیا جس سے قیدیوں کی تحریک کے شہداء کی فہرست میں اضافہ ہوا۔ یہ شہادت غاصب اسرائیلی جیل کے نظام کی جانب سے جاری نسل کشی کے آغاز سے بے مثال طریقے سے منظم جرائم کا تسلسل ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ انہیں بیس سالہ عدیلی کی شہادت کے بارے میں قابض حکام کی طرف سے باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا۔ اسے 22 مارچ 2024ء کو حراست میں لیا گیا اور اسے ایک سال اور ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بیان کے مطابق عدیلی کی شہادت کے ساتھ ہی شہدائے تحریک اسیران کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔ یہ وہ شہداء ہیں جن کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ سیکڑوں فلسطینی لاپتا ہیں۔

اس طرح 1967 سے لے کر اب تک شہدائے تحریک اسیران کی تعداد 301 تک پہنچ گئی ہے۔ قابض فوج نے 73 فلسطینی شہداء کی میتیں قبضے میں لے رکھی ہیں جبکہ موجودہ نسل کشی کی جنگ کے دوران 62 فلسطینی شہیدکیے جا چکے ہیں۔

اسیران کمیشن اور کلب نے مزید کہا کہ فلسطینی اسیران کے دن پر قیدی عدیلی کی شہادت سفاک اسرائیلی نظام کے ریکارڈ میں ایک نیا جرم ہے جس نے قیدیوں کو قتل کرنے کے لیے ہر قسم کے جرائم کو رواج دیا ہے۔ یہ جرائم جاری نسل کشی کا ایک اور پہلو ہیں۔

کمیشن اور کلب نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں اور نظربندوں میں شہداء کی بڑھتی ہوئی تعداد مزید خطرناک موڑ اختیار کرے گی کیونکہ قابض دشمن کی جیلوں میں ہزاروں قیدیوں کو منظم جرائم، خاص طور پر تشدد، فاقہ کشی، ہر قسم کے حملوں، جنسی جرائم، طبی امداد سے محرومی جیسے سنگین جرائم جاری ہیں۔

دونوں فلسطینی اداروں نے عدیلی کی شہادت کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد کرتے ہوئے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ماورائے عدالت قتل کے اس مجرمانہ کیس کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan