Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’عید فسح‘ کے پانچویں روز سیکڑوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یہودیوں کی نام نہاد ’عیدفسح‘ کے مسلسل پانچویں دن جمعرات کی صبح سینکڑوں انتہا پسند آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح کےوقت 590 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی طرف سے انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں نے مختلف راستوں سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے مشرقی حصے کا رخ کیا جہاں انہوں نے اجتماعی طور پر تلمودی رسومات ادا کیں اور قابض افواج کی حفاظت میں گانے گائے۔

قابض فوج یہودی آباد کاروں کی دراندازی کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےالقدس کے پرانے شہر میں فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کےمحلوں میں موجود فلسطینیوں کے مکانات کو فوجی بیرکوں اور علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

صبح کے اوقات میں یہودی آباد کاروں نے القدس کے پرانے شہر میں اشتعال انگیز چکر لگائے۔ انہوں نے لاؤڈ اسپیکر اٹھائے ہوئے ہیں جو پورے شہر میں اونچی آواز میں موسیقی اور گانے بجا رہے تھے۔

گذشتہ روز سیکڑوں آباد کاروں نے باب الرحمت قبرستان پر دھاوا بولا اور تلمود کی رسومات ادا کیں۔

ہزاروں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع ویسٹرن وال پلازہ پر بھی دھاوا بول دیا اور پاس اوور کے چوتھے دن تلمودی رسم ادا کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین – معطی – نے مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کی دراندازی کی لہر میں اضافے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ نام نہاد عبرانی پاس اوور کی چھٹی کے دوران چار روز میں 3,375 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

بدھ کی شام اسرائیلی قومی سلامتی کے ایتماربین گویر سمیت آباد کاروں نے الخلیل کی ابراہیمی مسجد پر دھاوا بول دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan