غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کی شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک خیمہ بستی پر کی گئی صہیونی فوج کی فضائی
جارحیت میں کم سے کم دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ابو الروس خاندان سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد کے ٹینٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف نسل کشی اور جارحانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ صریح جنگی جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کر رہی ہے۔
غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری نسل کشی کی جنگ میں اب تک 51,025 فلسطینی شہید جب کہ 116,432 زخمی ہو چکے ہیں۔