Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’میرا خون تمہاری گردن پر ہے‘ اسرائیلی جنگی قیدی کا نیتن یاہو کے نام پیغام

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے ایک 21 سالہ اسرائیلی فوجی ’بیرن بارسلاسکی‘ نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے زائد عرصے سے قید ہے، نہ ختم ہونے والے جہنم اور درد کا سامنا کر رہاہے ہیں جس کی ہر روز تجدید ہوتی ہے”۔ اس نے اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے اپنی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو میرا خون آپ کی گردن پر ہے، ہمیں آزاد کرنے کے آپ کے وعدے کہاں ہیں؟۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے زیر حراست قیدی بارسلاسکی نے بدھ کے روز نشر ہونے والی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں تصدیق کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اور بنیادی ضروریات کی کمی کے نتیجے میں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت کا شکار ہے۔ اس نے کہا کہ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے دو ہفتوں سے نہیں نہا سکا، کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا پانی بند کررکھا ہے۔

اسرائیلی قیدی نے مزید کہا کہ وہ جلد کی بیماری میں مبتلا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے۔اس کی صحت اور جسمانی حالت بہت خراب ہے۔ میں سارا دن درد میں رہتا ہوں اور نہیں جانتا کہ کیا کروں”۔

اسرائیلی جنگی قیدی نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا: آپ کہاں جانا چاہتے ہیں؟ تم ہمارا کیا کرو گے؟ تمہارے اگلے اقدامات کہاں ہیں؟ اس نے مزید کہا کہ “ہر روز آپ میزائل گرا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگلا بم میرے سر پر گرے گا۔ میں واضح کرتا ہوں کہ میرا خون نیتن یاھو کی گردن پر ہوگا‘۔

بارسلاسکی نے وضاحت کی کہ اس نے گذشتہ انتخابات میں اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر کو ووٹ دیا تھا۔ اس نے بین گویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”میں نے گذشتہ انتخابات میں اپنا ووٹ آپ کو دیا تھا۔ میں نے یہ آپ کو دیا تھا، بین گویر، مجھے یہاں غزہ میں مرنے کے لیے نہ چھوڑنا۔ آپ نے ہمیں کیوں چھوڑ دیا؟ آپ نے ہمیں یہاں مرنے کے لیے کیوں نہیں چھوڑا؟”

اس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کو روزانہ محاصرے اور پانی، خوراک اور ادویات تک رسائی سے انکار کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو حکومت کی طرف سے امریکی قیدی عیڈان الیگزینڈر کی رہائی کے معاہدے پر اصرار کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ “آپ ایک امریکی قیدی عیڈان الیگزینڈر کی رہائی کے لیے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ کیا الیگزینڈر مجھ سے بہتر ہے؟”

اس نے کہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ایک بھی اسرائیلی قیدی کو فوجی دباؤ کے تحت واپس نہیں کیا گیا، اس سے نیتن یاہو کو کچھ نہیں ہوگا۔ اگر ساری دنیا الٹ جائے تب بھی تم مجھے اس طرح واپس نہیں لا سکتے۔ تم نے ہمیں کیوں چھوڑ دیا؟ ہمیں یہاں مرنے کے لیے کیوں چھوڑا جا رہا ہے؟”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan