Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے: آرمی چیف

پاکستان (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگل کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اسلام آباد میں کنونشن سینٹر میں منعقدہ پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔‘

اس کنونشن میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے تھے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی پاکستان فوج نے فلسطین کے ساتھ ’مکمل اظہار یکجہتی‘ کرتے ہوئے اسرائیلی ’جنگی جرائم‘ کی مذمت کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چار اپریل کو ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ’فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی گئی تھی۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے شرکا سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔‘

آرمی چیف نے کہا کہ ’جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فوج کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان میں ’دہشت گردی‘ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ’کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’ہم آج مل کر یہ واضح پیغام دے رہے ہیں جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan