Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جارحیت بند کرنے کے مطالبے میں مزید 150 اسرائیلی فوجی افسران شامل

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی بحریہ کے 150 افسران نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، کنیسٹ کے ارکان اور فوجی قیادت کے نام ایک خط پر دستخط کیے، جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماس کی سرنگوں میں 59 قیدی موجود ہیں جبکہ حکومت ان کی واپسی کے اپنے وعدے سے مکر رہی ہے۔

یہ خط اسرائیل کے مختلف سیاسی دھڑوں کے ہزاروں فوجی اہلکاروں، سفارت کاروں اور ماہرین تعلیم کے دستخط شدہ خطوط اور درخواستوں کی ایک لہر کا حصہ ہے جن میں سے سبھی ایک ہی مطالبے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نےجنگ کے خاتمے،قیدیوں کی واپسی اور جنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے جاری رکھنے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل تقریباً 3500 اسرائیلی دانشوروں اور 3000 سے زائد اہم شخصیات نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے تھے جس میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرے، چاہے اس کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہو۔

اسرائیلی اخبار نے آج کے اوائل میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاتہ بردار اور انفنٹری بریگیڈز کے 1,600 سے زیادہ سابق فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ سے تمام قیدیوں کی واپسی اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan