مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں300 انتہا پسند آباد کاروں نے عبرانی ’عید فسح‘ کے مسلسل تیسرے دن آج منگل کی صبح مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔
یہودی آباد کار گروہوں کی شکل میں مراکشی گیٹ سے مسجد میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے مسجد کے صحنوں میں اشتعال انگیز دوروں اور رقص جیسی اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دیں۔
دوسری جانب قابض فوج نے عید فسح کی آڑ میں مسجداقصیٰ اور پرانے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔
گذشتہ روز پیر کی صبح، 1,149 آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروہوں کل شکل میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض صہیونی پولیس کی طرف سے انتہا پسند آبادکاروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
ہفتے کی شام یہودیوں نے اپنی مذہبی رسومات کے مطابق”بائبلیکل فسح ” شسروع کیا ۔ اس تہوار کو بائبل کی تین اہم یہودی تعطیلات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ یہ مسجد اقصیٰ کے لیے سب سے زیادہ خطرناک سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ عید یہودیوں کی رسومات کی وجہ سے ہوتی ہے۔