Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رام اللہ :جلزون کیمپ میں زخمی فلسطینی لڑکا شہید

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں واقع جلزون پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ ملک علی الحطب اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد گذشتہ شام دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہید الحطب کو گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے جلزون کیمپ پر چھاپے کے دوران گولی مار دی تھی۔ اسے علاج کے لیے دو دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا مگر اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

اتوار کی قابض اسرائیلی فوج نے جلزون کیمپ پر کئی فوجی گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا، کیمپ کے اندر کئی محلوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست اور ربڑ کی دھاتی گولیاں برسائیں۔

جلزون کیمپ کے کارکنوں کی طرف سے گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک نوجوان کو زمین پر پڑا دکھایا گیا۔ یہ زخمی الحطب تھا مگر قابض فوج نے اسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اس کے قریب جانے سے روک دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan