دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصر اور قطر نے فلسطینی عوام کے حقوق، غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت اور اس معاملے پر مصر کی میزبانی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے مضبوط اوراصولی جرات مندانہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔
دونوں ممالک نے پیر کو قطری دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ مشترکہ قطر۔ مصر سربراہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی تباہی کی جنگ کو روکنے اور فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیےکوششیں جاری رہیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے ک عربوں کے اولین مسئلے کے طور پر فلسطینی کاز کی مرکزیت پر زور دیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ “ہم فلسطینی عوام کے حقوق کے بارے میں اپنے مضبوط اور ٹھوس موقف کی توثیق کرتے ہیں، جن میں سب سے اہم ان کی آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے”۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں شاہی دیوان میں باضابطہ بات چیت کی۔ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات کی گئی۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور اسے روکنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہ نماؤ نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششوں، مناسب انسانی امداد کے بہاؤ کو یقینی بنانے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر بات چیت کی۔