Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سیکڑوں شہریوں کی گولہ باری کے خطرے کے تحت خان یونس کے جنوب سے نقل مکانی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے جنوبی علاقوں سے اتوار کی شام سیکڑوں شہری بے گھر ہوگئے، جب قابض اسرائیلی فوج نے علاقے پر بمباری کی تیاری میں جبری انخلاء کی وارننگ جاری کی۔

’ایکس’ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے “خان یونس کے علاقے میں واقع غزہ کی پٹی کے تمام رہائشیوں کے لیے ایک فوری انتباہ اور ایک سنگین انتباہ جاری کیا”۔

ادرعی نے قیزان النجار، قیزان ابو رشوان، السلام، المنارہ، القرین، معین، الباطن السمین، جرت اللوت، الفخاری محلوں اور بنی سہیلہ کے جنوبی محلوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ان علاقوں میں بمباری کی جائے گی۔ فلسطینیوں کو کہا گیا کہ وہ المواصی کا رخ کریں۔

یہ جبری نقل مکانی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیلی فوج زمین پر ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، خاص طور پر اس ماہ کے اوائل میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو “فلاڈیلفی کوریڈور 2” یا “موراگ کوریڈور” قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan