رفح (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں دراندازی کرنے والی اسرائیلی اسپیشل فورس کے ایک دستے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بوبی ٹریپ مکان کو دھماکے سے اڑا دیا، جس میں اس کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایک مختصر فوجی بیان میں القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مجاھدین “ایک خصوصی صہیونی فورس کو نشانہ بنانے کے لیے پہلے سے بوبی ٹریپ کیے گئےمکان میں دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واقعے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ 2 مارچ کو قابض اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ توڑے جانےبعد کراسنگ کو بند کر دیا گیا اور انسانی اور طبی امداد کے داخلے کو روک دیا گیا۔ 18 مارچ کو قابض فوج نے وحشیانہ جارحیت دوبارہ شروع کی جس میں اب تک 1400 سے زائد افراد شہید اور چار ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکی حمایت سے، اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 167,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔