Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ڈنمارک کی عدالت نے اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات روکنے کی درخواست مسترد کردی

کوپن ہیگن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کوپن ہیگن کورٹ آف اپیل نے چار غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی طرف سے دائر کی گئی ایک اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں ڈنمارک کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات معطل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ درخواست میں کہ گیا تھا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم الحق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، آکسفیم اور ایکشن ایڈ ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ڈنمارک کی سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

تنظیموں نے اس خطرے کی طرف اشارہ کیا کہ “غزہ میں شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب کے لیے ڈنمارک کے فوجی سازوسامان کا استعمال کیا جا سکتا ہے”۔

اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا کہ چار این جی اوز جنہوں نے ڈنمارک کی وزارت خارجہ اور پولیس کے خلاف شکایت درج کروائی تھی وہ اس کیس کو ہینڈل کرنے کی مجاز نہیں تھیں۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان تنظیموں کو “براہ راست، انفرادی طور پر اور واضح طور پر متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح وہ ڈنمارک کے قانون کی عمومی شرائط کو پورا کرتے ہیں جو انہیں کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔”

ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک کی سیکرٹری جنرل فوبی کلروپ نے ایک بیان میں کہا کہ “اسلحے کی برآمدات انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور ہماری قانونی دلچسپی واضح ہے”۔

انہوں نے کہا کہ”اگر ہم انسانی حقوق کی تنظیموں کے طور پر جو ڈنمارک کو غزہ پر بمباری کے حوالے سے ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، عدالت میں ڈنمارک کی حکومت کے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے فیصلوں کی قانونی حیثیت کو چیلنج نہیں کر سکتے۔

این جی اوز نے مارچ 2024 میں شکایت درج کروائی تھی جب ہالینڈ میں این جی اوز کے اتحاد نے ایسا ہی مقدمہ دائر کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan