Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی برادری قابض اسرائیلی ریاست پر پابندیاں عائد کرے: یو این عہدیدار

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر قابض صہیونی ریاست پر پابندیاں عائد کریں اور اسے غزہ پر اپنی جنگ بند کرنے پر مجبور کریں۔

البانیز نے کہاکہ “قابض اسرائیل نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ غزہ سے زیادہ دنیا کے کسی دوسرے خطے میں لوگ بھوکے نہیں ہیں”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “عالمی تحریک، عوامی مطالبات غزہ پر جنگ کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہے”۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں داخل ہونے والی امداد، صحت کی خدمات کے تحفظ اور پوری پٹی میں انسانی بنیادوں پر بلا روک ٹوک رسائی کے لیے فوری طور پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں گریبیسس نے “روزانہ طبی انخلاء اور جنگ بندی کی فوری بحالی” پر بھی زور دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض “اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر 2 مارچ سے مسلط کردہ جامع ناکہ بندی نے تمام اقسام کی خوراک اور ادویات کے داخلے کو روک دیا ہے”۔

گذشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو قابض فوج نے 19 جنوری سے نافذ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم کرتے ہوئے تباہ شدہ غزہ کی پٹی پر اپنی نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع کی۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ قابض فوج 7 اکتوبر 2023 سے محصور فلسطینی پٹی میں نسل کشی کر رہی ہیں، جس میں 166,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan