Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

احمد مناصرہ قابض اسرائیلی دشمن کےقیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی ایک واضح مثال ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنی جابرانہ ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔حماس نے کہا کہ رہائی پانے والے قیدی احمد مناصرہ کے ساتھ منظم مجرمانہ سلوک اس منظم ظلم کی ایک واضح مثال ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ مناصرہ جس نے بچپن سے اسرائیلی جیلوں میں برسوں گزارے اور جوانی میں اسے رہا کیا گیا کو اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند وزیر ایتمار بین گویر کی براہ راست نگرانی میں جان بوجھ کر طبی غفلت کے علاوہ سخت جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے بتایا کہ قابض درندہ صفت فوج نے مناصرہ کو گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔ انہیں میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا اور ان کے اہل خانہ کو ان کا استقبال کرنے سے روکا ، انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے کوئی خیر مقدمی تقریب کا اہتمام کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس نے ان اقدامات کو “افسوسناک اور فاشسٹ” ریاست کے جرائم ناجائز قابض طاقت کی عکاسی کرتے ہیں‘۔

حماس نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں، خاص طور پر ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں، قیدیوں کی حفاظت کے لیے فوری مداخلت کریں اور قابض رہنماؤں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں اور انہیں ان کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔

گذزشتہ روز جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس کے قیدی احمد مناصرہ کی عمر 23 سال ہے کو تقریباً 10 سال جیلوں میں گزارنے کے بعد رہا کیا، اس دوران اسے ہر قسم کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

احمد مناصرہ کو تیرہ سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا، نہ ختم ہونے والے مصائب کا سفر شروع کیا۔ اسے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی جس میں سے سات اس نے اسرائیلی جیلوں میں گزارے۔ اس کے خلاف ایک آباد کار پر چھرا گھونپنے اور چاقو رکھنے کے الزامات تھے۔ لیکن جس چیز کا تذکرہ نہیں کیا گیا وہ ناقابل تصور تکلیف ہے جو اس بچے نے برداشت کی۔

احمد کو انتہائی خوفناک قسم کی جسمانی اذیتوں اور نفسیاتی دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا، سخت تفتیشی طریقوں کا نشانہ بنایا گیا جو بغیر کسی رکاوٹ کے گھنٹوں تک جاری رہا۔اسے کئی دنوں تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور مسلسل نیند سے محروم رکھا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan