Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوج میں پھوٹ: اسرائیلی فوجی حکومت کے خلاف صف آرا

تل ابیب  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خلاف اسرائیلی فوج کے اندر بڑھتی ہوئی بغاوت نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ جمعرات کے روز اسرائیلی فضائیہ کے ایک ہزار اہلکاروں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد اب بحریہ اور بکتر بند یونٹس کے درجنوں افسران بھی نتن یاہو حکومت کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اسرائیلی بحریہ کے تقریباً 150 افسران نے وزیر اعظم نتن یاہو، وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، کنیسٹ ارکان اور فوجی قیادت کو ایک کھلا خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ “ابھی بھی 59 اسرائیلی شہری غزہ میں یرغمال ہیں”۔

اسی حوالے سے عبرانی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ بکتر بند یونٹس سے وابستہ سینکڑوں اہلکار بھی جنگ کے خلاف اس احتجاج میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “غزہ میں جاری لڑائی قومی سلامتی نہیں، بلکہ محض سیاسی مفادات کی تکمیل کا ذریعہ بن چکی ہے”۔

یہ غیر معمولی پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ کی جنگ اٹھارہویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔ اندرونِ اسرائیل عوامی دباؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، بالخصوص یرغمالیوں کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ فوجی افسران کی طرف سے حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اندرونی بغاوت اسرائیلی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جنگی پالیسیوں پر نہ صرف بین الاقوامی بلکہ اندرونی محاذ پر بھی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan