Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی بچے تباہ کن المیے کا شکار ہیں:انروا

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کے چھٹے ہفتے سے غزہ کی جاری ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں بچوں کو تباہ کن نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں اور وہ شدید المیے سے دوچار ہیں۔

’انروا‘ نے اپنے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں دو بچوں کی ایک تصویر پوسٹ کی جو پانی سے بھرے ہوئے کئی کنٹینرز لے جانے والی گاڑی کو کھینچنے میں مدد کر رہے ہیں۔

دو مارچ سے قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی میں خوراک، پانی اور دیگر سامان سمیت ضروری سامان کے داخلے کو روک دیا ہے۔ انہوں نے کراسنگ کو بند کر دیا اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے انکار کر دیا۔

’انروا‘ نے کہاکہ “شمالی غزہ میں، بچے اپنے کھلونے یا قلم نہیں بلکہ پانی تلاش کر رہے ہیں۔ وہ سکول نہیں جا رہے ہیں بلکہ اپنی پیاس بجھانے کے لیے کسی چیز کی تلاش میں گاڑیوں کو دھکیل رہے ہیں”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض حکام نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور غزہ میں امداد اور تجارتی سامان کے داخلے کو چھٹے ہفتے سے روک رکھا ہے، جس کے نتیجے میں صاف پانی، خوراک، پناہ گاہ اور طبی دیکھ بھال کی اشیا ناپید ہوچکی ہیں۔

’انروا‘ نے زور دے کر کہا کہ مسلسل اسرائیلی ناکہ بندی کا غزہ کے بچوں پر “تباہ کن” اثر پڑ رہا ہے۔ یو این ریلیف ایجنسی نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں پانی کا بحران اسرائیلی کمپنی میکروٹ کی طرف سے غزہ سٹی کو پانی کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے جو کل دستیاب سپلائی کا 70 فیصد ہے۔

بدھ کو غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو غزہ میں نسل کشی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے، 1500 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 3,688 دیگر زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

سات اکتوبر 2023 سے قابض اسرائیل غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے، جس میں 166,000 سے زیادہ افراد شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan