Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فضائیہ کے چیف کا جنگی جنون، اپنے ہی فوجیوں کی برطرف کرنے کی دھمکی دی

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریزرو فوجیوں کو دھمکی دی کہ اگر وہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی فوجی یاداشت پر دستخط کریں گے۔

بدھ کو عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل ٹومر بار نے جنگ کے جاری رہنے کی مخالفت کرنے والی یاداشت کی اشاعت روکنے کے لیے گزشتہ پیر کو فضائیہ کے ریزرو فوجیوں سے ملاقات کی۔

اخبار نے وضاحت کی ہے کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب فوجیوں نے ابھی تک اس خط پر باضابطہ طور پر دستخط نہیں کیے تھے، جسے فضائیہ کے سابق اہلکاروں نے شائع اور تیار کیا تھا۔ اس نے کہاکہ یاداشت کا مسودہ تیار کرنے والوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کو جنگ روکنے کا مطالبہ کیے بغیر صرف ایک معاہدے کے ذریعے ہی واپس کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ’کان‘ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اور اس خط کے حوالے سے فضائیہ کے سابق اعلیٰ افسران سے کہاکہ “میں توقع کرتا ہوں کہ آپ فضائیہ کے کمانڈر کی حمایت کریں گے، جو جنگ کے مقاصد کے حصول کے لیے اسرائیلی فوج کے ساتھ پیشہ ورانہ طور پر کام کر رہا ہے”۔

’کے اے این‘ نے نام ظاہر نہ کرنے والے دستخط کنندگان میں سے ایک کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ خط میں نافرمانی یا سروس کی عدم تعمیل کا خطرہ نہیں تھا، لیکن میجر جنرل بار نے انہیں خبردار کیا کہ جو بھی اس یاداشت پر دستخط کرے گا وہ ایئر فورس ریزرو سروس میں جاری نہیں رہ سکے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan