Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے مشرق میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری شہید، 35 زخمی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں ایک نیا قتل عام کیا، جب جنگی طیاروں نے شجاعیہ محلے میں ایک آبادی والے مکان کو نشانہ بنایا۔

مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ 11 فلسطینی شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 4 بچے شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 35 شہری زخمی ہوئے۔ غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں الحواشی مسجد کے قریب ابو امشہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ان میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔

طبی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ان کے عملے نے شجاعیہ کے پڑوس میں ابو امشہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ کئی افراد ملبے تلے دب چکے ہیں۔

18 مارچ کو نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 1,449 فلسطینی شہید اور 3,647 زخمی ہو ئے ہیں۔

سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوجی جارحیت سے مجموعی طور پر 50,810 فلسطینی شہید اور 115,688 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan