رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبے ترمسعیا کے قریبصیہونی آباد کاروں کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسے شہری امور کی جنرل اتھارٹی کے ذریعے ترمسعیا قصبے میں قابض فوج کی فائرنگ سے لڑکے عمر محمد سعدہ ربیع
جس کی عمر 14 سال تھی کی شہادت کی اطلاع دی گئی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک آباد کار نے ترمسعیا قصبے کے باہر فلسطینی بچوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس سے ان میں سے تین زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ قابض فوج جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک زخمی بچے کو اغوا کر لیا جسے بعد میں شہید قرار دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دو زخمیوں کو ابو الفلاح میڈیکل سینٹر میں طبی معائنے اور ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لیے رام اللہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا کہ اس کے طبی عملے نے دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔، جن میں سے ایک 14 سالہ بچہ تھا جسے براہ راست آتشیں گولیاں ماری گئی تھیں۔