غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں اور بچوں کے خلاف ایک نیا قتل عام کیا، جس میں شدید توپ خانے کی گولہ باری کے ساتھ بمباری کی گئی جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
طبی اور مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 11 شہری غزہ شہر کے التفاح محلے میں النخیل اسٹریٹ پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے شہید ہوئے جن میں سے آٹھ بچے شامل ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع نے کہا کہ اس کے عملے نے 6 شہداء کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔ ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ شہر کے شمال مشرق میں التفاح محلے کے مشرق میں النخیل اسٹریٹ پر ایک بیکری کے ارد گرد جمع ہونے والے شہریوں کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا۔
طبی ذرائع کے مطابق اتوار کی علی الصبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی بمباری اور فوجی جارحیت کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کی اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ فلسطینی خاندانوں اور بے گھر افراد کے خلاف ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا ہے۔
18 مارچ کو نسل کشی کی جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے 1335 فلسطینی شہید اور 3297 زخمی ہو چکے ہیں۔