خان یونس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فجر کے وقت غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک ہولناک خونی قتل عام کیا۔ قابض فوج نے العقاد خاندان کے گھر پر بمباری کرکے خاندان کا اجتماعی قتل عام کیاجس کےنتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوئے۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے جنوب مشرق میں المنارہ محلے میں ایک تین منزلہ مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ نشانہ بنایا گیا مکان خان یونس کے جنوب مشرق میں المنارہ محلے میں شہری محمد عوف العقاد کا تھا۔
اس بمباری میں بیس شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں
-ابراہیم محمد عوف العقاد (عمر 54 سال )
2-عبدالحمید ابراہیم محمد العقاد (عمر 18 سال )
3- عبداللہ ابراہیم محمد العقاد ( عمر 16 سال )
4- عائشہ ابراہیم محمد العقد (عمر 23 سال )
5- شائمہ ابراہیم محمد العقاد ( عمر20 سال)
6- ہودہ ابراہیم محمد العقاد (عمر 15 سال )
7-معز محمد عوف العقاد (عمر 51 سال )
8- محمد معاذ محمد العقاد (عمر 21 سال)
9- اسماء معاذ محمد العقاد (عمر 20 سال)
10- بنان معز محمد العقاد (عمر 19 سال)
11- بسمہ معاذ محمد العقاد (عمر 19 سال)
12- سعد معاذ محمد العقاد (عمر 18 سال )
13- مریم معاذ محمد العقاد (عمر 16 سال)
14- فاطمہ معز محمد العقاد (عمر 15 سال)
15- عبدالرحمن معز محمد العقاد (عمر 13 )
16- رشا محمد العقاد
طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 112 شہری مارے گئے۔
7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جارحیت کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہادتوں کی تعداد 50,523 اور زخمیوں کی تعداد 114,776 ہو گئی ہے۔