Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شام پر نئے اسرائیلی فضائی حملے، دمشق نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا

دمشق  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شام پر فضائی حملے کیے جن میں خاص طور پر دمشق کے شمال میں سائنسی تحقیقی مرکز کے اطراف اور حماہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بات شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “سنا” نے بتائی۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے دمشق میں شامی فوجی اڈوں اور دیگر عسکری بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے “ایکس” پلیٹ فارم پر بتایا کہ فوج نے حماہ اور حمص میں فوجی اڈوں پر باقی فوجی صلاحیت کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کو درپیش کسی بھی خطرے کو ختم کرنے کے لیے کام جاری رہے گا۔

دوسری جانب شامی وزارت خارجہ نے ملک پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزارت نے “ایکس” پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

اسی طرح دمشق نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ اپنی “جارحیت” بند کرے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔

ذرائع کے مطابق شام میں حماہ کے فوجی ہوائی اڈے پر 12 حملے کیے گئے۔ ان کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی حملوں میں ہوائی اڈے پر موجود جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

حمص کے دیہی علاقے میں T4 فوجی ہوائی اڈے پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔ درعا کے مغربی دیہی علاقے پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan