Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم الارض: عید کی رات کو کراچی میں یکجہتی فلسطین مظاہرہ

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینیوں کے ۴۹ واں یوم الارض کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ہیومن رائٹس کونسل کے اشتراک سے کراچی میں تین تلوار کے مقام پر عید کی رات کو یکجہتی فلسطین مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ سیاسی و مذہبی قائدین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یکجہتی فلسطین مظاہرے کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور ہیومن رائٹس کونسل کے چیئر مین جمشید حسین نے کی جبکہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر علی ہمدانی، قاضی زاہد حسین، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ شوکت مغل، علامہ عبد الوحید یونس سمیت سول سوسائٹی سے ریحانہ عزیز، انوشہ عالم، بشیر سدوزئی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

شرکائے یکجہتی فلسطین مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین پورے کا پورا فلسطینیوں کا ہے۔ آج یوم القرار ہے اور فلسطین کے عوام عہد کررہے ہیں کہ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم غزہ میں قتل کئے جانے والے معصوم بچوں کی یاد میں جمع ہیں۔ اہلیان فلسطین عید کے روز بھی حالت جنگ میں ہیں۔پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج عید کی رات کو احتجاج کا مقصد اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ہماری خوشی و غم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ملک خداداد پاکستان میں فلسطینی کاز کے خلاف سازش ہورہی ہے جو نظریہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند صحافیوں کو اسرائیل کے خفیہ دورے کروائے جا رہے ہیں تاکہ فلسطین کاز کو نقصان پہنچایا جائے۔حکومت و صحافتی تنظمیں اسرائیل دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف کاروائی کریں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطہ میں ناجائز ریاست قرار دے کر واضح پیغام دیا۔بانی پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح موقف رہا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کے عوام آج عید کے دن اپنی خوشیوں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan