Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کے رہائشیوں کی جبری نقل مکانی ایک جنگی جرم ہے : یو این عہدیدار

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر ولکر ترک نے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کی جبری بے ھجرت ایک سنگین جنگی جرم ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

“اسرائیل کو فوری طور پر انسانی امداد کی اپنی ناکہ بندی ختم کرنی چاہیے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو غزہ کی آبادی کی زبردستی منتقلی کا باعث ہو۔ جبری نقل مکانی بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت ایک جرم ہے”۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی بندش کو فوری طور پر ختم کرے اور جنگی جرائم کے مترادف کسی بھی اقدام سے باز رہے۔

یو این ہائی کمشنر نے غزہ میں شہریوں کے لیے دستیاب سکڑتی ہوئی جگہ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جنہیں اسرائیلی فوج کے ذریعے جبری نقل مکانی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے 18مارچ کے بعد سے غزہ سے جبری فوجی انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس مہم نے تمام گورنریوں کے بڑے علاقوں کو گھیر لیا ہے۔ شمالی غزہ کی پٹی کے نصف سے انخلاء پر مجبور کیا ہے اور خان یونس اور رفح کے شہروں میں دسیوں ہزار فلسطینی پھنس گئے ہیں۔

قابض افواج کی طرف سے جنگ بندی اور غزہ کی “نازک” جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد، امریکی حمایت، عرب خاموشی اور بین الاقوامی دوہرے معیارات کے ساتھ کی گئی اسرائیل کی جارحیت اور نسل کشی کی جنگ مسلسل 11ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan