Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس جارحیت کے مقابلے میں ہمارے اتحاد اور مزاحمت کی علامت ہے:حماس

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس ’حماس‘ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیت المقدس جو کہ فلسطینی کاز کا تاج زیور اور علامت ہے، صہیونی دشمن کے ساتھ لڑائی کا مرکز اور مقدس مقامات کے دفاع کی جنگ میں قومی اتحاد کی علامت رہے گا۔

حماس نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہاکہ “اس سال عالمی یوم القدس اس وقت منایا گیا ہے جب ہمارے فلسطینی عوام غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کو نشانہ بنانے والی وحشیانہ صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ثابت قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس جارحیت میں انسان، حیوان، درخت اور ہر چیز صہیونی دشمن کے نشانے پر ہے۔

حماس نے قابل فخر غزہ، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی استقامت کو سلام پیش کیا، جو وحشیانہ صیہونی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ حماس نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور اپنی قوم سے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ آزادی اور حق واپسی تک مزاحمت اور ثابت قدمی کے راستے پر چلتے رہیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ القدس قابض دشمن کے خلاف ہماری جنگ کا مرکز رہے گا اور یہ مسجد اقصیٰ میں یہودیت کے حقائق یا وقتی اور مقامی تقسیم مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مزاحمت کی علامت رہے گا۔

انہوں نے عرب ممالک اور اور مسلمان دارالحکومتوں اور شہروں میں فلسطین کے لیے جمعہ اور عالمی یوم القدس کی تقریبات میں وسیع پیمانے پر شرکت کو
فلسطینی کاز کی حمایت میں عالمی ریفرنڈم قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ نصب العین کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کو مسترد کرنے میں جاری عالمی عوامی تحریک کو بھی سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan