غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ سے اب تک 896 فلسطینی شہید اور 1984 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے تصدیق کی کہ 7 اکتوبر 2023 ءسے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,251 ہوگئی ہے جب کہ 114,025 زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے میں ناکام ہے۔
انہوں نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت داخلہ کے فراہم کردہ لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام معلومات وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے جمع کی جا سکیں۔