Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں جبالیہ پر جمعرات کو صبح سویرے ایک فضائی حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان ڈاکٹر عبداللطیف القانوع کو شہید کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو کے ٹینٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جماعت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللطیف القانوع کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کو ایک مراسلہ میں کہاکہ انہیں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ شہر میں ان کے خیمے کو براہ راست نشانہ بنا کر شہید کیا۔

حماس نے ایک بیان میں کہاکہ “شہید بھائی القانوع اپنےعوام اور ان کے مقصد کی خدمت میں ثابت قدمی اور لگن کا ایک عمدہ نمونہ تھے۔ بیان میں کیا گیا ہے کی قابض صہیونی ریاست کے مسلسل جنگی جرائم اور مزاحمتی قیادت کو شہید کرنے سے فلسطینی مزاحمت کمزور نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض دشمن کی جانب سے تحریک کے قائدین اور ترجمانوں کو نشانہ بنانے سے ہماری قوت ارادی نہیں ٹوٹے گی بلکہ زمین اور مقدس مقامات کی آزادی تک اس راستے پر گامزن رہنے کے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون فتح تک مزاحمت کا ایندھن اور تحریک رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan