Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل طاقت کے استعمال سے اپنے قیدی نہیں چھڑا سکتا:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اگر قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں بزورِ طاقت قیدیوں کی بازیابی کی کوشش کی اور فضائی حملے جاری رکھے تو قیدیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہاکہ ہم “اسرائیلی اسیران کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن کبھی کبھی ہونے والی صہیونی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ جب بھی قابض اسرائیل طاقت کے زور پر اپنے اسیران کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ تابوتوں میں واپس جاتے ہیں۔”

اسرائیل نے گذشتہ ہفتے گنجان آباد غزہ کی پٹی پر شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیئے تھے جس کے بعد زمینی کارروائیاں کی گئیں۔ اس سے حماس کے ساتھ جنوری میں ہونے والی جنگ بندی اور نسبتاً پرسکون وقفہ ختم ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جب سے قابض اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں کم از کم 830 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ مظالم میں غزہ میں کم از کم 50,183 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

جنگ بندی کے 19 جنوری کو نافذ ہونے والے ابتدائی مرحلے میں حماس نے اسرائیلی اور دوہری شہریت کے حامل 33 قیدیوں بشمول آٹھ مقتولین کی باقیات کو رہا کیا اور اسرائیل نے تقریباً 1,800 فلسطینی قیدیی رہا کیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan