Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،عرب ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں:حماس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’ حماس‘ نے جنوبی شام میں درعا کے دیہی علاقوں میں کوبا گاؤں میں رہائشی محلوں کو نشانہ بنانے والی وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام عرب اور اسلامی ممالک سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

درعا کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں سات افراد مارے گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے حمص کے دیہی علاقوں میں پالمیرا کے فوجی ہوائی اڈے اور شہر کے اطراف کے مقامات کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد اس علاقے میں حملہ کیا۔

حماس نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ “یہ فاشسٹ جارحیت شامی عرب جمہوریہ اور اس کے برادر لوگوں کے خلاف صیہونی خلاف ورزیوں میں خطرناک اضافے کی نمائندگی کرتی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں شہریوں کو نشانہ بنانے والی جارحیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ قابض دشمن کی جارحیت غزہ اور مغربی کنارے تک محدود نہیں بلکہ اس کی جارحیت کا دائرہ دائرہ وسیع ہو رہا ہے جس میں پڑوسی عرب ممالک کے عوام اور ان کی سرزمین بھی شامل ہے۔حماس نے قابض صہیونی ریاست کی بڑھتی جارحیت کی روک تھام کے لیے عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے سنجیدہ موقف کا مطالبہ کیا۔

حماس نے جنوبی شام کے لوگوں کی بہادری اور اپنی سرزمین پر صہیونی تسلط مسلط کرنے کی کوشش کرنے والی فاشسٹ قابض افواج کے خلاف ان کی بہادرانہ مزاحمت کی تعریف کی۔

اس نے تمام عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی صیہونی جارحیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور خطے میں غاصب ریاست کے وحشیانہ جرائم اور استعماری منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط موقف اختیار کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan