Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نامہ نگار کے قتل پر الجزیرہ کا صہیونی ریاست کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ چلانےکا اعلان

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے غزہ میں الجزیرہ مباشر کے صحافی حسام شبات کے قتل قابض اسرائیلی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں الجزیرہ نیٹ ورک نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں گاڑی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے صحافی حسام شبات کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا۔گذشتہ روز شبات وغزہ پر جنگ کے دوران مارے گئے الجزیرہ کے صحافیوں کی صف میں شامل ہوگئےہیں۔

الجزیرہ اپنے صحافیوں کے خلاف ان جرائم کے مرتکب صہیونی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے تمام قانونی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے غزہ میں صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں صحافیوں کے قتل پر صہیونی فوج کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

الجزیرہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے فوری عملی اقدامات کرے۔

اس نے اپنے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور ہراساں کیے جانے کے باوجود غزہ کی پٹی اور فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت کو کور کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ پیر کی سہ پہر فلسطین ٹوڈے ٹی وی کے نامہ نگار صحافی محمد منصور کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے جنوب میں بطن السمین کے علاقے میں ایک گھر پر بمباری میں شہید کیا گیا تھا جب کہ منصور کی شہادت کے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد قابض فوج نے صحافی حسام شبات کو شمالی غزہ میں ان کی کار پر گولہ باری کے نتیجے میں شہید کیا۔

قابض حکومت نے غزہ کی پٹی کے خلاف فلسطینی نسل کشی کی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ جارحیت ستاون دن کے وقفے کے بعد 18 مارچ کو صبح کے وقت دوبارہ شروع کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan