Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن کے دارالحکومت صنعاء پر امریکی جارحیت میں 4 افراد شہید

صنعاء  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن میں امریکی جارحیت جاری ہے۔ گذشتہ شام امریکی فوج کے جنگی طیاروں نے صنعا میں بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

انصار اللہ گروپ سے وابستہ یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی شام ایک نئی امریکی جارحیت نے دارالحکومت صنعا کو نشانہ بنایا۔

انصار اللہ گروپ سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے ضلع معین میں ایک رہائشی عمارت پر امریکی حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر چار افراد کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تنظیم سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا کے ضلع معین کے عصر کے علاقے میں رہائشی محلے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگان نے یمن میں چھاپوں کے حوالے سے کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیا ہے۔

نئے امریکی چھاپے مآرب گورنری اور حدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے میں ہفتے کی شام اسی طرح کے حملوں کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد آئے ہیں۔

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسرائیل کے درمیان 19 جنوری کو جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے ساتھ ہی انصار اللہ کے حملے بند ہو گئے تھے، لیکن انہوں نے ایک ہفتہ قبل حملے دوبارہ شروع کر تے ہوئےاس عزم کا اظہار کیا تھا کہ جب تک اسرائیل تباہ شدہ پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے گا وہ جواب میں اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan