مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کے خاندانوں نے ایک بار پھر صہیونی حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
قیدیوں کےفیملی گروپ نے زور دے کر کہا کہ اس بات سے اتفاق کرنے سے کوئی بچ نہیں سکتا کہ ان کے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ جوا کھیلنا گناہ اور اخلاقی بدنامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ”کیا اسرائیلی شہریوں کے لیے ان میں سے کچھ کو ترک کرنے اور انہیں غائب ہونے کی اجازت دینے سے بڑا خطرہ ہے؟” ۔
غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے القدس اور تل ابیب میں حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں قتل عام کی جنگ دوبارہ شروع کر کے ان کے پیاروں کو چھوڑنے کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔