Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسلم امہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور غزہ کی نصرت کی جنگ میں عملا شامل ہو: القسام

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم صہیونی دشمن کی کمر توڑ کر اسے اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ “ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ الاقصیٰ اور فلسطین کے ساتھ اپنی وفاداری کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں مگر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آج یمن کے میزائلوں نے غزہ کے میزائلوں کو تل ابیب کے آسمان سے جوڑ کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے اور اس کے پیچھے قوم کے آزاد افراد ہیں جو اسے متکبر دشمنوں کے حوالے نہیں کریں گے”۔

ابو عبیدہ کے بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ اس نے وسطی مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب پر راکٹوں کے ساتھ بمباری کی ہے۔

بریگیڈز نے ایک مختصر فوجی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے شہریوں کے خلاف صہیونی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر راکٹوں کے ساتھ بمباری کی۔

غزہ کی پٹی میں تباہی کی جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کے تیسرے دن شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 710 ہو گئی، 900 سے زیادہ زخمی، جن میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کی حالت “سنگین” قرار دی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan