Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے داغے میزائل حملے میں 13 اسرائیلی زخمی، نیتن محفوظ مقام پر منتقل

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی صبح یمن سے داغے گئے میزائل کے بعد سائرن کی آواز سن ہر بڑی تعداد میں یہودی آباد کار زیر زمین پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے۔ دوسری جانب کے بعد پناہ گاہوں میں پہنچنے والے تیرہ اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بیت المقدس میں سائرن بجنے کے بعد کنیسٹ سے ایک محفوظ علاقے میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔ نیتن یاھو کو اس وقت محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب وہ 2025 کے بجٹ کے قوانین میں سے ایک پر ووٹنگ اجلاس کی صدارت کی تیاری کر رہے تھے۔

قبل ازیں نام نہاد “اسرائیل ہوم فرنٹ کمانڈ” نے کہا تھا کہ یمن سے داغے گئے میزائل کا پتہ چلنے کے بعد تل ابیب، یروشلم اور وسطی اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بج گئے۔

چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ ایک یمنی میزائل نے سرحد عبور کی۔ اس کے بعد لندن سے آنے والے ایک طیار ے نے بین گوریون ہوائی اڈے کی طرف جانےجانے کے بجائے متبادل ہوائی اڈے کا رخ کیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ “میزائل فورس نے فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ یافا کے علاقے میں بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک معیاری فوجی آپریشن کیا۔ اس آپریشن نے کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “فضائی حملوں میں شدت لائی جائے گی۔یمنی قوم مظلوم فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنے مذہبی اور اخلاقی فرض کو ادا کرنے سے باز نہیں آئےگی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan