Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا جینن کیمپ میں 60 سے زائد عمارتوں کو بم سے اڑانے کا فیصلہ

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں 60 سے زائد عمارتوں کو تباہ کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قابض فوج کا جنین شہر اور کیمپ پر 58 دنوں سے آپریشن جاری ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ جنین کیمپ میں اب تک کا سب سے بڑا ہاؤس بلو اپ آپریشن کرے گی جس میں 66 مکانات تباہ ہو جائیں گے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج فیصلے کے اجراء کے 24 گھنٹوں کے اندر گھروں کی مسماری کرے گی جس پر عمل درآمد آج جمعرات کو متوقع ہے۔

جنین میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان مکانات کو مسمار کرنے کا منصوبہ شائع کیا ہے جو نیسان اسٹیڈیم کے قریب اور طلبہ کی عمارت کے مشرق میں واقع ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور کیمپ پر مسلسل 58ویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی، گھروں کو بلڈوز کرنے اور جلانے اور دوسروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

مسلسل 58 دنوں کے دوران قابض فوج نے تقریباً 227 شہریوں کو گرفتار کیا، جب کہ جنین میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے جنین کیمپ کی 100 فیصد سڑکوں اور جنین شہر کی تقریباً 80 فیصد سڑکوں کو بلڈوز کیا، جب کہ 3200 گھروں کے مکینوں کو بے گھر کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan