Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی زمینی دراندازی جنگ بندی کے معاہدے کی تباہی ہے:ابو زہری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی اور نیٹزارم محور کی طرف فوجی گاڑیوں کی پیش قدمی شمالی غزہ کی پٹی کو اس کے جنوبی حصے سے امریکی مدد سے الگ کرنے کی مجرمانہ کوشش اور جنگ بندی معاہدے کو مکمل طور پر تباہ کر دے گی۔

بدھ کے روز اخباری بیانات میں ابو زہری نے زور دیا کہ ثالثوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کو توڑنے سے روکنا چاہیے۔

حماس رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے قابض ریاست پر دباؤ ڈالنے میں ثالث ملکوں کی ناکامی سے پورے معاہدے کو خطرہ ہے۔

ابو زہری نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار اس وقت تک اپنے قیدیوں کو قابض ریاست کے حوالے نہیں کرے گی جب تک وہ جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے مکمل انخلاء اور علاقے کا محاصرہ ختم کرنے کا عہد نہیں کرتی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک محدود زمینی کارروائی کی ہے، جس کا مقصد سیکورٹی کنٹرول کو مضبوط بنانا اور پٹی کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان جزوی بفر زون قائم کرنا ہے۔

منگل کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پر اپنی تباہ کن جنگ دوبارہ شروع کی، جس کے نتیجے میں 400 سے زائد شہید ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan