Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایک اور خونی صبح، غزہ پر صہیونی جارحیت میں مزید 17فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کے روز فجر کے وقت قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی خونی جارحیت کو ایک بار پھر جاری کرتے ہوئے بے گھر افراد کے گھروں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں الصبرہ کے محلے میں قابض فوج نے ایک مکان پر بمباری کی جس میں الحطب خاندان کے چار افراد شہید ہو گئے۔

قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقوں المواصی اور المحررات میں چار خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دس افرادشہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس میں شہید ہونے والوں میں الحمدی خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ شہر کے مغرب میں بے گھر ہونے والے ایک ٹینٹ ہاؤس پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ک میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلح میں ابو الروس خاندان کے گھر پر بمباری کی۔

قابض فاشسٹ صہیونی فوج نے منگل کو صبح سویرے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کی تجدید کرتے ہوئے پوری پٹی میں فضائی حملے شروع کیے، جس سے 429 شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan