Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے بعد مجرم نیتن یاہو اور اس کی انتہا پسند حکومت کی جانب سے وحشیانہ جارحیت کے دوبارہ آغاز کی مذمت اور مسترد کرنے والے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی موقف کو سراہا ہے۔

ایک پریس بیان میں حماس نے فلسطینیوں کے منصفانہ نصب العین کی حمایت کرنے والے دوست ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ پر اس جارحیت اور معصوم شہریوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

اقوام متحدہ نے اپنے مختلف سیاسی، قانونی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کے ساتھ قابض صیہونی ریاست کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں، اس کے بین الاقوامی کنونشنوں اور اصولوں کی خلاف ورزیوں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم کے ارتکاب سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات کے خلاف فوری اقدام کرنے اور مضبوطی سے کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں بیک وقت بڑے پیمانے پر جارحیت کے بعد خونریز قتل عام کے سلسلے میں سینکڑوں شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں منگل کی صبح قابض فوج کے متعدد حملوں اور قتل عام کے نتیجے میں اب تک 429 فلسطینی شہید 562 سے زائد زخمی ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan