Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت تیز، مکانات نذرآتش ، تشدد اور املاک مسماری جاری

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کو مغربی کنارے میں اپنے حملوں میں اضافہ کرتےہوئے فلسطینیوں پر مہلک حملے اور ان کی املاک کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھا۔قابض فو نے جنین میں گھروں کو نذر آتش کیا، بیت لحم میں فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد کو زخمی کیا اور اریحا میں مکانات مسمار کیے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے جنین کیمپ میں السعدی دیوان کے قرب و جوار میں گھروں کو آگ لگا دی جب کہ جلتے ہوئے گھروں سے آگ اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

قابض فوج نے مسلسل 57ویں روز بھی جنین کیمپ پر جارحیت جاری رکھی، جس کے نتیجے میں 34 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اور بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

منگل کی شام جب اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع گاؤں جوریت الشامع پر دھاوا بولا تو متعدد شہریوں کو دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج نے گاؤں پر دھاوا بولا اور اس کے مرکز میں پوزیشنیں سنبھال لیں اور نمازیوں پرعشااور تراویح کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔

کل منگل کو قابض اسرائیلی حکام نے اریحا کے شمال مغرب میں واقع گاؤں عرب الملیحات میں دو بیرکوں اور ایک شمسی توانائی کے کمرے کو مسمار کر دیا۔

دریں اثنا متعدد آباد کاروں نے منگل کی شام الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے میں المفقرہ گاؤں پر دھاوا بولا اور زرعی فصلوں کی توڑ پھوڑ کی۔

میڈیا ایکٹیوسٹ اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ آباد کاروں نے المفقرہ گاؤں پر دھاوا بول دیا، شہریوں کے گھروں میں گھس کر ان کے مویشیوں کو 120 سے زائد زیتون کے درختوں والی زمین میں چھوڑ دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan