مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی مسلح فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے قابض اسرائیل کے ’نیواتیم ایئر بیس‘ کو “فلسطین 2” ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔آپریشن نے کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد منگل کی شام جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن فعال ہو گئے تھے۔
مسلح فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف کا دائرہ وسیع کریں گے جب تک کہ غزہ پر جارحیت بند نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ “یمن، اس کی قیادت، عوام اور فوج غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف ان تمام قتل عام کو دیکھتے ہوئے خاموش نہیں رہیں گے۔ وہ فلسطین کے مظلوموں کے دفاع اور حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا جب تک کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف یہ جرائم بند نہیں ہوتے”۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مجرمانہ امریکی دشمن کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔اسرائیلی نیویگیشن کو روکنے کے لیے جب تک جارحیت بند نہیں ہو جاتی، محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور غزہ کی پٹی میں امداد کی اجازت نہیں دی جاتی۔
گذشتہ جنوری میں غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یمن سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں۔